لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزمان پر37کروڑ 5 لاکھ 28ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب
بیورو(نیب)لاہور نے شہباز شریف کے بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس صاف پانی کمپنی کیس میں دائر کیا گیا۔جس میں بتایا گیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی گئی، رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر کی ملی بھگت سے 37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔یب ریفرنس میں کہا گیا سامان کی مہنگے داموں خریدارے کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔نیب کا کہنا تھا کہ رابعہ عمران، عمران علی نے قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچایا جبکہ ریفرینس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں