پشاور(آئی این پی ) وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ ضلع مانسہرہ میں نون لیگ کا جلسہ افسوسناک ہے، رک جائیں اور لیڈر شپ کا مظاہرہ کریں، انسانی جانوں اور معیشت کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تشویشناک
ہے، مانسہرہ میں کورونا کیسز کی تعداد 14 سو سے تجاوز کرچکی ہے، وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 کیسز سامنے آئے، سیاسی مخالف لیڈرشپ کا مظاہرہ کریں، جلسے کر کے لوگوں کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں