بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام پاکستان کی خوشحالی کے لئے اہم ہے، پاک فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزبلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےکوشاں ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں لیکن ان کی دہشتگردی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں