وہ صوبہ جہاں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں نہ دینے کا اعلان کردیا گیا

کراچی (پی این آئی) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی معمول سے زیادہ چھٹیاں ہو چکی ہیں لہذا سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔اسٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول

سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔نومبر کے آخر پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہو گی۔یہاں پر واضح ہو کہ ہیلتھ ایڈوائرزی کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کر چکی ہے۔کورونا وائرس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے اور کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بلوچستان میں تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے تین ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس ضمن میں صوبائی وزیرتعلیم یار محمدرند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گے، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سےقبل مکمل ہوگا۔ یاد رہے گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعیلمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ، قوم سے کہتا ہوں یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے، احتیاط نہ کی تو دوبارہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا، وقت آگیا ہے رمضان کی طرح ایک بار پھر ایس اوپیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close