مسلم لیگ ن کیلئے عوامی محبت کا نتیجہ صرف 2 سیٹیں جبکہ پی ٹی آئی کیلئے عوام کا مگر غضب و غصہ مگر نتیجہ 9 سیٹیں جیت گئی؟ نواز شریف نے عوام کوسوچ میں ڈال دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ خود فیصلہ کرو، گلگت بلتستان الیکشن کا نتیجہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے؟ مسلم لیگ ن کیلئے عوامی محبت کا نتیجہ صرف 2 سیٹیں جبکہ پی ٹی آئی کیلئے عوام کا مگر غضب و غصہ مگر نتیجہ 9 سیٹیں جیت گئی؟ ذرا

خود مشاہدہ کیجیئے۔ انہوں نے ٹویٹر پر گلگت بلتستان الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شکست اور حکمران جماعت تحریک انصاف کی جیت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر، ان کا جوش و ولولہ اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کی بنا پر بےمثال عوامی محبت، نتیجہ 2 سیٹیں۔دوسری جانب عوام کی عدم دلچسپی، غضب و غصہ مگر نتیجہ 9 سیٹیں۔ خود مشاہدہ کیجیئے اور فیصلہ کیجئیے کہ کیا انتخابات کا نتیجہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے؟ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران عوام کے سیاسی جماعتوں کی مقبولیت اور عوامی خدمت سے متعلق تاثرات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اسی طرح گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کارکنان کے احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز کو اپنا حق نہیں دیں گے، چھینی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے۔ ہمارا دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا،ہم گلگت بلتستان کے عوام کو کٹھ پتلیوں کے حوالے نہیں کریں گے،پورے الیکشن میں تحریک انصاف کی صرف ایک نشست تھی۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تو عوامی ووٹوں کی توہین ہوگی، آزاد امیدواروں کو عوام نے پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ دیا، گلگت بلتستان میں عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، گلگت بلتستان الیکشن کے خلاف احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close