وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے کس بڑے شہر میں لنگرخانے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟ جانیئے

فیصل آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے کس بڑے شہر میں لنگرخانے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟ جانیئے، وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد میں لنگر خانے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور بزنس کمیونٹی سمیت ارکان اسمبلی و پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ لنگر خانے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سمیت ٹیکسٹائل مینوفیکچررز ،ایکسپورٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور فیصل آباد کے ارکان اسمبلی و پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے تربت میں دارالاحساس اور وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، اس موقع پر کہا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، شعور اور علم انسان کو اللہ دوسری مخلوق سے مختلف کرتا ہے، اللہ نے اتنی طاقت دی انسان جو خواب دیکھتا ہے وہ پورا کرسکتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میراایمان ہے کمزور طبقے کو اوپر لانے تک کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرتی ، چین نے 30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالااورسپر پاور بن گیا، چین چاہتا ہے کہ سی پیک سے مغربی علاقے کو ترقی دی جائے۔انھوں نے چین کی ترقی کے حوالے سے کہا تھا کہ چین کی 2ہزارارب ڈالر ٹریڈ ہے پاکستان کی مشکل سے 25ارب ڈالر ہے، بہترین پالیسیوں کی وجہ سے چین آج دنیا میں معاشی طاقت بن چکا ہے ، چین کےساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close