گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوششیں، وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کی بجائے کس کو جیتنے والے آزاد امیدواروں سے رابطہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم نے علی امین گنڈاپور کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب ہونیو الے آزاد امیدواروں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جیتنے والے چار آزاد امیدوار

تحریک انصاف میں شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں حکومتی وزراء نے گلگت بلتستان میں ٹکٹس کی تقسیم پر اعتراضات و تحفظات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہوئے گلگت بلتستان انتخابات میں 10 اضلاع کے 23 حلقوں سے 7لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ رپورٹس کے مطابق مشکل موسمی صورتحال کے باوجود ووٹرز کا ٹرن آوٹ 50 فیصد سے زائد رہا۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔آخری اطلاعات تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ پیپلز پارٹی 3 اور مسلم لیگ (ن)2 نشستیں حاصل کر سکی۔ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی، سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔انتخابات میں تمام 23 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 10 نشستوں پر تحریک انصاف کامیابی حاصل کرچکی ہے،پیپلز پارٹی کو 3، مسلم لیگ (ن) کو 2 اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک نشست ملی جبکہ 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ناصرف سیٹوں بلکہ ووٹوں کی تعداد کے معاملے میں دونوں حریف جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close