گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف کی شکست چھین لی گئی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

گلگت(پی این آئی) گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی نشست چھین لیے جانے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز جس نشست پر تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کیا گیا، اس پر اب ہم نے فتح حاصل کر لی ہے۔ پی پی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حلقہ

جی بی اے 2 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ہمارے امیدوار کو 142 ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی۔پیپلز پارٹی کے جمیل احمدکو دوبارہ گنتی پر 142ووٹوں کی برتری مل گئی ہے،جب کہ اس سے قبل آنے والےغیر سرکاری نتائج کے مطابق انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ نے 2 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ گلگت بلتستان انتخابات میں حلقہ جی بی 2 پر فتحیاب ہونے والے تحریک اںصاف کے امیدوار فتح اللہ خان ممکنہ طور پر گلگت کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔اسی لیے ری کاونٹ میں ان کی فتح کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ فتح اللہ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں ری کاونٹ کے بعد صرف 2 ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ اتوار کی رات کو غیر سرکاری اور غیر حمتی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848 ووٹ ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے۔لیکن حلقے میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آج پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹوں کو برتری حاصل ہو گئی۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ پی پی امیدوار جمیل احمد نے دھاندلی کا الزام عائد کیا جس پر الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا کہ اگر پیپلز پارٹی امیدوار کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل پر بھروسا نہیں ہے تو پھر دوبارہ سے ووٹوں کی گنتی کروا لیتے ہیں۔ اس مرتبہ کیمرے کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں