لاہور میں لاک ڈائون نافذ کرنے کاعندیہ دیدیا گیا

لاہور (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر لاہور نے عندیہ دیا ہے کہ اگر عوام نے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا توشہر بھر میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا کہ اس وقت شہر میں لاک ڈاؤن کی تجویز بھی زیر غور ہے اور اب یہ عوام پر

منحصر ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ لک بھر میں کورونا وائر س کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے جس کے نتیجے میں 33 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 47، سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615، بلوچستان میں 16 ہزار 449، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور2 ہزار955 زیر علاج ہیں۔

close