عمران خان کی حکومت نے جلسے جلوسوں پر پابندی کورونا کے خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ کیوں لگائی ؟سینئر صحافی کا بڑادعویٰ

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے جلسوں پر پابندی کورونا کے خوف کی وجہ سے نہیں لگائی بلکہ بعض رپورٹ کے بعد اپوزیشن کے جلسوں کو دبانے کیلئے پابندی لگائی ہے، پابندی عائد کرنی تھی تو حکومتی وفد اپوزیشن جماعتوں سے ملکر ان کو کورونا کے خطرات اور بڑھتے کیسز پر اعتماد میں لیتا۔ سینئر

صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوا،اور علی امین گنڈا پور نے جشن منایا، جبکہ آج 16 نومبر کو ایک بیان دے کر جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے، جو کہ ناانصافی ہے۔ناانصافی ظلم ہے ڈر ہے ظلم کہیں پھٹ نہ جائے۔ اللہ سب کو صحت دے اس میں شک نہیں کہ کورونا پھیل رہا ہے۔ لیکن سکول اور تعلیمی ادارے بند نہیں کیے گئے جہاں پرکورونا کے خطرات میں آپ کے اور ہم سب کے بچے پڑھتے ہیں جبکہ جلسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بھی کورونا کی آڑ میں جلسوں پر عائد پابندی کو مسترد کردیا ہے۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات نے پی ڈی ایم کے بیانیئے کی تصدیق کردی ہے، پی ڈی ایم نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ ہماری تحریک کے بنیادی اصول واضح ہیں، ملک میں پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔جھوٹے مقدمات قائم کرکے انتقام لیا جارہا ہے، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پارلیمنٹ کی خود مختاری، سیاست سے اسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ آزاد عدلیہ کا قیام، آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے اصلاحات اور انعقاد کرنا ہوگا۔

close