گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کا بہت پہلے پتا چل گیا تھا، مریم نواز کے دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کا بہت پہلے پتا چل گیا تھا، میں گلگت بلتستان میں صرف عوامی طاقت کا مظاہرہ دکھانے گئی تھی، جس کا واحد مقصد دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا تھا، دھاندلی کی کوئی کسر نہیں چھوڑی

گئی، پہلی بار کسی وفاقی حکومت کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے اجلاس کے موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان کے نتائج کا بہت پہلے ہی اندازہ تھا لیکن میں نے وہاں گلگت بلتستان میں جاکر عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ، جس مقصد دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا تھا۔ویسے جی بی وفاق کو ووٹ کرتا ہے، لیکن موجودہ وفاقی حکومت کو پہلی بار حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت بھی نہیں ملی۔عمران خان اور اس کی جماعت کی وہاں اتنی بھی حیثیت نہیں ہے۔ الیکشن میں ان کے لوگوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ آئین اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ اس کے باوجود گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے جیتنے والے امیدواروں کو توڑا گیا۔دھاندلی کی کوئی کسر نہ چھوڑی گئی۔ اس سے بڑی تاریخی اور ذلت آمیز ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے؟مریم نواز نے کہا کہ میں بلاول سے کہا آپ جو دھاندلی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں وہ خوش آئندہ ہے لیکن یہ آواز ہمیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم پر بھی اٹھانی چاہیے۔مشترکہ پلیٹ فور م پر سب باتیں رکھنا پڑتی ہیں اور رکھنی بھی چاہئیں۔گلگت بلتستان کا رزلٹ سب لوگوں کو معلوم تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جیتنے والے جی بی ارکان کے حلف اٹھانے کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوں یا کورونا کی آڑ میں جلسوں پر پابندیاں یہ ان کے خوف کی عکاس ہے۔انہیں پی ڈی ایم کے جلسوں اور نوازشریف کے بیانیئے سے تکلیف ہے۔حکومت نہیں چل سکتی اس کو ہر حال میں گھر جانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں