بھارتی طیارے کی اچانک کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ افسوسناک نکلی

کراچی (پی این آئی) بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منگل کی شب ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خلیجی ملک سعودی عرب کے شہر ریاض سے نئی دہلی جانے والے گوا ائیر کے مسافر

طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔مسافر کی حالت بگڑنے کی وجہ سے دوران پرواز طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسافر طیارے کے پائلٹس نے اس صورتحال میں فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مسافر کا انتقال ہو چکا تھا۔ ڈاکٹرز نے مسافر کے انتقال کی تصدیق کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close