آل سندھ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

کراچی (این این آئی)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ضلع غربی کے صدر اور کریٹو ایجوکیشن فاونڈیشن کے بانی چیئرمین خان محمد نے کہا کہ اگر حکومت سندھ لاک ڈاون کے تحت اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہماری ایسوسی ایشن ا س فیصلے کو تسلیم کرے گی۔ جس طرح ماضی میں آل سندھ

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کیساتھ ملکر کام کیا ہے آئندہ بھی کرے گی۔حکومت جو بھی فیصلہ کریگی وہ ہمارے بچوں کیلئے بہتر ہوگا۔ ونر گرامر گروپ آف ایجوکیشن کے چیئرمین خان محمد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن نے ہمیشہ نقل مافیا کی بھرپور مخالفت کی ہے اور ناہی ہم نے کبھی میٹرک بورڈ سے من مانے امتحانی سینٹرز کا مطالبہ کیا ہے۔رجسٹریشن کے معاملے میں ہم ان اسکولوں کا ساتھ دیتے ہیں جو میٹرک بورڈاور ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز و کالجز کے قواعد ضوابط پر پورا اترتے ہوں۔ہم سے کبھی میٹرک بورڈانتظامیہ نے رشوت کا مطالبہ نہیں کیا۔ہم نے کبھی رشوت کے عیوض اسکولوں کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔کرونا کی وجہ سے جو اسکول اپنے عملے کو تنخواہیں ادا نہیں کرسکے انھیں ہماری ایسوسی ایشن نے تاکید کی ہے کہ وہ ایک ماہ کی تنخوا ہ کیساتھ پچھلی ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا کریں تاکہ ان کا بھی چولہ جلتا رہے۔ہم نے کبھی تعلیم کو کاروبار نہیں سمجھا سنت نبوی کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close