فیصل واوڈا کے حلقے میں 100 فٹ سڑک کے لئے 43 کروڑ روپے جاری کیے گئے، صرف 20 فٹ سڑک کی تعمیر، سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی جانب سے حلقے میں 100 فٹ روڈ کی جگہ صرف 20 فٹ روڈ بنانے کے خلاف درخواست پر پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔وفاقی وزیر فیصل واڈا کی جانب سے حلقہ میں زیر تعمیر سڑک

متنازع ہوگئی،حلقہ میں100 فٹ روڈ کی جگہ صرف 20 فٹ روڈ بنانے کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے حلقے این 249 میں روڈ بن رہا ہے، 43 کروڑ روپے ایک سو فٹ روڈ کیلئے جاری کیے گئے،100 فٹ روڈ کی جگہ 20 فٹ روڈ تعمیر کرکے تجاوزات کو قانونی شکل دی جارہی ہے،فنڈز کے استعمال میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے وفاقی وزیر کے حلقہ کا ٹھیکہ وفاقی ادارہ پی ڈبلیو ڈی کو دے دیا گیا،جس پر عدالت نے پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close