اپوزیشن نے بڑا الزام عائد کر دیا، لوٹوں کی بارات کے باوجود پی ٹی آئی گلگت میں سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی

لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹوں کی بارات جمع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی گلگت میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکی۔مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ بوٹ پالش کرنے کے لئے بھی ضمیر مردہ

کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گلگت میں ضمیر فروشوں کو پٹے ڈالے اور وفاداریاں خریدی گئیں۔ لوٹوں کی بارات جمع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی گلگت میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی زکوتہ چوروں ، آٹا چینی مافیاز کے رحم وکرم پر ہیں۔ پی ٹی آئی ووٹ لے کر نہیں ووٹ چوری کرکے سیٹیں جیتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close