موٹروے واقعہ ،مرکزی ملزم عابدعلی سے تفتیش مکمل کر لی گئی

لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے سانحہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے ملزم کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر

اسے عدالت پیشی پر لایا گیا۔ ملزم عابد ملہی کو منگل کی صبح سکیورٹی کے سخت حصار میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا گیا اور اس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے لہذا ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کارروائی کے بعد ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ اسے دوبارہ یکم دسمبر کو پیش کیا جائے، اس کے بعد کیس کی کارروائی یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close