ن لیگ کو ملنے والے فنڈز کی شہباز شریف خاندان کے بے نامی اکا ونٹس میں منتقلی کا انکشاف

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ملنے والے پارٹی فنڈز شہباز شریف کے خاندان کی بے نامی کمپنی نثار ٹریڈنگ کے بینک اکا ونٹ میں جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کی بے نامی کمپنی نثار ٹریڈنگ میں کروڑوں روپے پارٹی فنڈنگ کے نام پر جمع

ہونے کی دستاویزات سامنے آئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے بے نامی اکانٹ میں پارٹی فنڈز سمیت دیگر کی مد میں 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار جمع ہوئے۔جمع کرائی گئی رقم میں سے پارٹی ایم پی ایز، ہا وسنگ سوسائٹی مالکان اور کاروباری شخصیات سے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے حاصل کئے گئے۔ رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے 75 لاکھ روپے ، ارشد جاوید نے ایک کروڑ روپے اور نواب زادہ طاہر المک نے ایک کروڑ 50 لاکھ پارٹی فنڈ دیا جو بے نامی اکانٹ میں جمع ہوئے، اسی طرح نجی ہاسنگ سوسائٹی کے مالک محمد مشتاق نے ایک کروڑ 10 لاکھ، نجی موٹرز کمپنی کے مالک اقبال ساجد نے 25 لاکھ کا چیک بے نامی کمپنی میں جمع کروایا، ایک اور نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک علی اختر نے ایک کروڑ 50 لاکھ کا چیک بطور پارٹی فنڈ دیا۔ ایم پی ایز، ہاسنگ سوسائٹی مالکان اور کاروباری شخصیات سے یہ رقوم پارٹی فنڈز اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے نام پر لی گئیں، ان میں سے کچھ افراد نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی ہدایت پر پارٹی کو فنڈز دیئے ہیں۔ دیا گیا فنڈ بے نامی کمپنی میں جمع کروایا گیا اس سے متعلق کچھ علم نہیں نیب نے ایم پی ایز، ہاسنگ سوسائٹی مالکان اور بزنس مینوں کے نام گواہان میں شامل کردئیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close