گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟حیران کن نام سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن نے کہا ہے کہ حلقہ جی بی پر فتح حاصل کرنے والے امیدوار فتح اللہ خان ممکنہ طور پر گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی ہوسکتے ہیں، کیونکہ ان کی فتح ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد سامنے آئی جس کے بعد

معاملے نے اہمیت اختیار کی ۔ فتح اللہ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں ری کاونٹ کے بعد صرف 2 ووٹوں سے کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔ رات کو ووٹوں کی گنتی میں غیر حتمی اور غیر سرکاری طورپر پیپلز پارٹی کے رہنما کو برتری حاصل ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں گزشتہ شب ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں2 ووٹوں سے جیت گئے۔تفصیلات کے مطابق جی بی 2 گلگت کے نتیجے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ رات گئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848 ووٹ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے۔ تاہم اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور کامیاب قرار دے دیا۔ جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن بنانے والے پیپلز پارٹی کے جیالے غصے سے بپھر گئے۔جیالوں کی بڑی تعداد ڈی سی آفس کے باہر سراپا احتجاج بن گئی جس کے باعث امن وامان قائم رکھنے کیلے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے تمام حلقوں کے غیر سرکاری نتائج سامنےآگئے جن کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 9 پر تحریک انصاف اور 3 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے 2 اور جے یو آئی (ف) اور ایم ڈبلیو ایم کاایک ایک امیدوار فتح اپنے نام کرسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close