ن لیگ کے بڑے لیڈر کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی گئی، جیل میں سختیاں جاری

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے بڑے لیڈر کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی گئی، جیل میں سختیاں جاری،احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو دوبارہ پیش ہونے کا

حکم دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس گاڑی میں دہشتگردوں کو لایا جاتا ہے اس میں شہباز شریف کو لایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو قوم کی خدمت کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے، جب سے عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیر کہ بات کی ہے تب سے یہ سلوک کیا جا رہا ہے، کچھ ہفتوں سے شہباز شریف کی کمر درد کا مسئلہ چلا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close