الیکشن وہی شفاف نہیں ہوتا جو آپ جیت جائیں، سینئر صحافی کامران خان نے بلاول زرداری کو آئینہ دکھا دیا

کراچی (پی این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی جانب سے گلگت بلتستان کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا گیا تو کامران خان بھی میدان میں آ گئے ،ان کا کہنا تھاگلگت بلتستان کے عوام ہر الیکشن میں حکومتی جماعت کو ہی ووٹ دیتے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ”بلاول مانیں نہ

مانیں گلگت بلتستان نے وہی فیصلہ کیا جو وہ ہر گزشتہ الیکشن میں حکومتی جماعت کو ووٹ دیکر کرتے ہیں یہ وہی فیصلہ ہے جو پلس اور گیلپ سمیت دوسرے مستند سروے بتا رہے تھے بلاول کم عمر سہی، 27 دن رات کاوش ضائع ہونے کا ملال سہی مگر الیکشن وہی شفاف نہیں ہوتا جو آپ جیت جائیں ۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close