گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر کیا کرنیوالے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے عزم ظاہر کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان انتخابات جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات اپنی سربراہی میں ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں

کے اجلاس میں کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان الیکشن اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کرینگے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خاص توجہ دی جائے گی ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماوں کے خلاف کرپشن مقدمات کو اجاگر کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close