پاکستان کو کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ، مارکیٹیں بند کرنے کا عندیہ دیدیا گیا

لاہور (پی این آئی) کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سخت فیصلوں کا اشارہ دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔خدانخواستہ کورونا پھیلا تو سخت فیصلہ کیے جا سکتے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے

تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عوام احتیاط کریں اور ماسک کی بھی پابندی کریں۔کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اپیل کی مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقیی بنایا جائے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ کورونا پھیلا تو سخت فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ملک کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی بندش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں دن بدن بہت اضافہ ہو رہا ہے۔اگر شہریوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا مجبورا سخت فیصلے کرنے پڑیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔عوام سے بار بار اپیل کی جا رہی کہ وہ صرف کام سے باہر نکلیں،غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز ہے۔باہر جاتے ہوئے ماسک لازمی پہنیں ، اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مزید 10ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 17تک پہنچ گئی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 10ملازمین کی رپورٹس مثبت آ گئی ہے ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک مجموعی طو رپر 17ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دیگرملازمین کے ٹیسٹوں کے رپورٹس آنا ابھی باقی ہے۔

close