بلاول بھٹو زر داری پر ترس آرہاہے ، 11 ستارے اکٹھے ہوکر جلسے کررہے ہیں، کیا فرق پڑ گیا، وفاقی وزیر نےبڑی چوٹ کر دی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اْنہیں بلاول بھٹو زرداری پر ترس آرہاہے، بلاول نے تین ہفتے الیکشن میں لگائے اور وہاں پٹ گئے، تین نشستیں آئیں، تین ہفتے بیٹھے رہے۔ایک انٹرویومیںشفقت محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف شفاف الیکشن ہوئے ہیں، چیف منسٹر ہمارا مسئلہ

ہے، ہم چیف منسٹر بنالیں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ حفیظ الرحمان نے بیان دیا کہ سندھ حکومت کروڑوں روپے لیکر آئی تھی، ہمیں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، پچھلی مرتبہ ہم نے گلگت بلتستان میں ایک نشست حاصل کی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات صاف شفاف تھے، انہیں بھی تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 11 ستارے اکٹھے ہوکر جلسے کررہے ہیں، کیا فرق پڑ گیا، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، مریم کو دو اور بلاول کو تین نشستیں ملیں۔شفقت محمود نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن ہار گئے ہیں، آذپ کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم چار کامیاب امیدواروں کو ملا کر حکومت بنالیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close