کورونا وائرس خطرناک صورت حال اختیار کر گیا، پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لیڈز(پی این آئی )لیڈز میں کورونا وائرس خطرناک صورت حال اختیار کر گیا۔ اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد میں پاکستان نژاد برطانوی شہری پہلے نمبر پر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق لیڈز میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 77ریکارڈکی گئی ہے ۔ انٹرویو دیتے ہوئے

لیبر ممبر آف پارلیمنٹ رچرڈ برگن کا کہنا تھا کے ٹوری پارٹی کی غلط پالیسیوں اور بروقت اقدام نہ کرنے کی وجہ سے آج عوام اس خطرناک صورت حال کا سامنا کر رہی ہے۔انہوں نے عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close