مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، سینئر رہنما نے نواز شریف کیخلاف بغاوت کر دی

کوئٹہ (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) ضلع کوہلو کے صدر احمد نواز مری نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کو کوئی بھی محب وطن پاکستانی قبول نہیں کرے گا۔نواز شریف کا بیانیہ پاکستانیوں کے لیے دل آزاری کا سبب بنا،

کوئی بھی پاکستانی اس بیانیے سے اتفاق نہیں کرتا، بلوچستان میں قربانیوں کے بعد امن ہوا، ہمارے ادارے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے کھڑے نظر آئے، ان کیخلاف بیانیے سے ہماری اور تمام محب وطن پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ہمارے معزز اداروں نے ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، اداروں کے کیخلاف نواز شریف جو باتیں کررہے ہیں یہ ان کو زیب نہیں دیتا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close