بلاول بھٹو اور احسن اقبال کو چیلنج ہے کہ اگران کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو دیں ، کارروائی کروں گا،کس نے پیشکش کر دی؟

گلگت(پی این آئی)چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان راجہ شہبازخان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور احسن اقبال کو چیلنج ہے کہ اگران کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو دیں ،کارروائی کروں گا۔ چیف الیکشن کمشنرراجہ شہبازخان نےنیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت میں الیکشن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا، بعض

حلقوں سے جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز کی شکایات موصول ہوئیں، ان کا نوٹس لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر شہبازخان کا کہنا تھاکہ اگر کسی کو الیکشن کے نتائج پر اعتراض ہے تومیرے پاس آئے ، قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے احسن اقبال اوربلاول بھٹوکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ کے پاس کوئی دھاندلی کے ثبوت ہیں توپیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کےدورےکےدوران عوام نےاظہاراطمینان کیاتھا،احسن اقبال سےنہیں کہاکہ میں بےبس ہوں،ان کاتعلق بڑی پارٹی سےہےایسےالزامات نامناسب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close