گلگت بلتستان میں دھاندلی کے الزامات، بلاول زرداری نے دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزراء کو الیکشن مہم چلانے پر نااہل کیا جائے۔ جہاں بیلٹ باکس چوری ہوئے وہاں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی گئی، گلگت بلتستان

الیکشن،راتوں رات نتائج تبدیل کیےگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی بی اے21سےبیلٹ باکس چوری ہوگئے،جہاں بیلٹ باکس چوری ہوئےوہاں دوبارہ الیکشن کرایاجائے۔ جی بی اے 13میں موسم کابہانہ بناکرپولنگ نہیں کرائی گئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نام نہادالیکشن کمیشن کیسےدھاندلی کونظرانداز کر سکتاہے؟ہم گلگت بلتستان کےعوام کےحقوق کاتحفظ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزراکوالیکشن مہم چلانےپرنااہل کیاجائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جذباتی فیصلوں پرمجبورنہ کیاجائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایڈووکیٹ امجدکووزیراعلیٰ کےامیدوارکے طور پرنامزد کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close