تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کے لئے مذاکرات کا فیصلہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس کو مذاکرات کا ٹاسک دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک لبیک کا دھرنے ختم کرانے کے لئے اعلی سطح مذاکرات کا فیصلہ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس افسران کو دھرنے کی قیادت سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا گیا، ذرائع کے مطابق پیر کے روزتحریک لبیک کا دھرنے ختم کرانے کے حوالے سے وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا ،

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک کے دھرنے کے خاتمہ کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے،ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس افسران کو دھرنے کی قیادت سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا گیا،دھرنے کی قیادت سے مذاکرات کے لئے مذہبی رہنماوں کی خدمات بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دھرنے کے خاتمہ کے لئے طاقت کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہکیا گیا ، اجلاس کے دوران شہریوں کی سفری مشکلات جلد سے جلد کم کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ جو لوگ قانون ہاتھ میں لینگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پولیس کی معاونت کے لئے ایف سی کے دستے طلب کر لئے گئے،ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے پاس رہے گی، تاہم ہنگامی صورتحال میں پاک فوج کو سول انتظامیہ ک4ی معاونت کے لئیالرٹ رکھا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں