سی ڈی اے ملازمین کے مزے ہوگئے، کورونا کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کے لیے 1500روپے ماہانہ سپیشل الاؤنس کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)نے کرونا کے دوران ڈیوٹی دینے والے سی ڈی اے ملازمین کے لیے 1500 روپے ماہانہ سپیشل الائونس کی منظوری دے دی مجوزہ الائونس تین ماہ تک سی ڈی اے ملازمین کو دیا جائے گا الائونس دینے کی منظوری سی ڈے اے بورڈ نے بھی دے دی ہے کرونا کے حالات میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو اگلے ماہ سے اسپیشل الائونس دیا جائے گا چیئرمین سی ڈی اے کا

کہنا ہے کہ ہم کرونا وائرس اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کرونا کو شکست حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے ہی دی جا سکتی ہے اسکے لیے عوام کا تعاون سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت کے لیے سی ڈی اے ملازمین ہمہ وقت پیش پیش ہیں، کرونا کے حالات میں ڈیوٹی دینے والے افسران اور ملازمین قابل تعریف ہیں سی ڈی اے بھی ایسے ملازمین کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close