محکمہ سوئی گیس نے غریب نان بائی کو 10 لاکھ 80 ہزار روپے کا بل بھیج دیا ،نانبائی کے پورے خاندان کی چیخیں نکل گئیں

حافظ آباد(این این آئی) محکمہ سوئی گیس کی جانب سے نان بائی کو مبینہ طور پر 10لاکھ 80 ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا۔ جس پر نان بائی اور اسکے ساتھی محکمہ سوئی گیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد جمیل ولد شفقت نے مدھریانوالہ روڈ پر نان بنانے کی دوکان بنارکھی ہے اور وہ

بمشکل نان بناکر اپنی اور اپنی فیملی کی گزراوقات کررہا تھا کہ اسے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے 10لاکھ 80ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا ،جس پر محمد جمیل اور اسکے ساتھیوںنے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بل ٹھیک کروانے کے لئے محکمہ سوئی گیس کے دفاتر کے چکر لگالگا کر تنگ آچکا ہے لیکن اسکی شنوائی نہیں ہورہی۔ اسکے ساتھ محکمہ نے سخت ظلم کیا ہے۔مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ زائد بل بجھجوائے جانے کا فوری نوٹس لیکر اسکی پریشانی کا اذالہ کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close