پنجاب بھر کےتعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرامتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری میٹرک کا امتحان اور انٹر کا امتحان کن تاریخوں میں لیے جائیں گے؟ تفصیل جانیئے

لاہور( این این آئی)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا گیا جس کی رو سے میٹرک کا امتحان 6 مارچ اور انٹر کا امتحان 7 مئی

2021 سے لیا جائے گا۔ میٹرک کی رجسٹریشن کیلئے 10 دسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ انٹر کی رجسٹریشن کیلئے 28 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔ پی بی سی سی کیمطابق لیٹ فیس کے ساتھ بھی داخلہ جمع نہ کروانے والے طلبا آئندہ سال امتحان میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close