مریم نواز اور بلاول زرداری کے درمیان سخت منہ ماری ہوئی ہے ، حکومتی لیڈر کا دعویٰ مریم نے پہلے بلاول کو نتائج پر تحریک چلانے پر آمادہ کیا پھر فیصلہ واپس لے لیا

لاہور( این این آئی)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کے بعد بیگم صفدر اعوان اور بلاول زرداری کے درمیان چپقلش کے حوالے سے اپنے ٹویٹ کے ذریعے دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان نے بلاول زرداری کو فون کر کے گلگت بلتستان

الیکشن نتائج مسترد کرنے اور تحریک چلانے پر آمادہ کیا جس پر حامی بھرتے ہوئے بلاول زرداری نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بیگم صفدر اعوان نے لیگی قیادت کی جانب سے ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تن داغ داغ لٹا دیا‘‘کے مشورے پر گلگت بلتستان الیکشن نتائج تسلیم کرنے اور تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ بیگم صفدر اعوان اور بلاول زرداری کے درمیان اس ایشو پر سخت منہ ماری ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ (ن) اور (ش) لیگی ٹھنڈی مرکزی قیادت کی جانب سے بیگم صفدر اعوان کو ’’ہن آرام اے‘‘کا پیغام مل گیا، اب دیکھیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مستقبل کیا ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close