بے روزگاروں کے لیے خوشخبری آگئی، کامیاب جوان پروگرام کیلئے پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی منظوری دیدی ، پاکستان میں سم اور سمارٹ کارڈ کی مینوفیکچرنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی منظوری دیدی ۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام کے لیے 5کروڑ 30لاکھ روپے کی منظوری دیدی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سم اور

سمارٹ کارڈ کی مینوفیکچرنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیر صنعت حماد اظہر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت آئی ٹی، ایف بی آر اور سرمایہ کاری بورڈ حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، ای سی سی میں آم اور کینوں کی برآمد کے لیے بھی کمیٹی قائم کر دی گئی، وزرات تجارت اور وزارت قومی تحفظ خوراک کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں ،ای سی سی نے وزرات دفاع اور وزارت داخلہ کی مالی سال 20-21 کے لیے 4 سیپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی، ای سی سی نے پی آئی اے کے 35سو ملازمین کوبھی ریٹائرڈ کرنے کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اندرونی سیکیورٹی پرمامورپاک فوج کیجوانوں کیلئیاضافی الاؤنسزکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ،پاک ایران بارڈرپرباڑلگانے کیلئے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ،اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن نارتھ کیلئیگرانٹ کی منظوری دی گئی، سیسناطیارے کی مرمت کیلئے وزارت دفاع کوگرانٹ جاری کرنیکی منظوری دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں