اسلام آباد(پی این آئی ) اینٹی کرپشن کورٹ ملتان نے ن لیگ کے سابق ایم این اے ملک عبدالعفار ڈوگر کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار عبد الغفارڈوگر کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیاگیا۔عدالت نے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو
رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمہ بھی خارج کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا تھا ۔ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) بلال بٹ نے بتایا کہ سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو چوک کمہاراں پر واقع ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے اینٹی کرپشن دفتر کے سامنےاحتجاج کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل حکومت خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ذرائع اینٹی کرپشن کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ عبدالغفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں