اپنے دور حکومت میں وہ بڑی غلطی جو اہم ترینن لیگی رہنما حافظ حفیظ الرحمن کی شکست کی وجہ بن گئی

اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ روزگلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ناکامی پر سینئرصحافی عمران یعقوب خان نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ ن لیگ کے سابق وزیر اعلیٰ نے گلگت کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور لیگی رہنما حافظ حفیظ الرحمان کہتے ہیں ہم نے گلگت بلتستان کے نتائج مسترد کردئیے ہیںلیکن حقیقت میں مسلم لیگ ن کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔اس کی بنیادی وجہ حافظ حفیظ الرحمان خود ہیں۔ حافظ حفیظ الرحمان کے بارے میں مسلم لیگ چھوڑ کر جانے والے اور جو مسلم لیگ میں ابھی بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے دور حکومت میں نہ پارٹی کی تنظیم سازی کی اور نہ ہی گلگت کے لوگوں کے لیے کچھ کیا ہے۔ ان کی اپنی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی کہ لوگ ان کو دوبارہ منتخب کرتے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ن لیگ کے صرف دو امیدوار کامیابی حاصل کر پائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close