وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کرونا کا شکار


اسلام آباد، کراچی (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں جمعے کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا

ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس میں مبتلا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی، عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔اہل خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر عامر لیاقت حسین کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور گھر میں قرنطینہ تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close