پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایک بار پھر مہنگائی کا اعتراف کر لیا۔اپنے بیان میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ ان کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے

جبکہ وزیراعظم کے متعدد دعوؤں کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔گزشتہ دنوں تحریک انصاف حکومت کے 800 روز مکمل ہوئے ہیں تاہم اس عرصے میں عوام کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا رجحان جاری رہا۔ادارہ شماریات کی پیش کردہ دستاویز کے مطابق ملک کے 17 بڑے شہروں کی اوسط قیمت کی بنیاد پر حکومت کے 800 روز کے دوران چینی اوسط 45 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55.59 روپے فی کلو تھی جو بڑھ کر اب 101 روپے 47 پیسے فی پر ہے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 103 روپے تک بھی پہنچی تھی۔دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں اوسط مہنگائی 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مالی سال 20-2019 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10.74 فیصد رہی جو مالی سال 18-2017 میں 4.68 فیصد تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close