ریاض(پی این آئی ) سعودی عرب کے شہر بارق میں کروناوائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے نے معروف تجارتی مرکز کو بند کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارق کمشنری کی میونسپلٹی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مشہور تجارتی مرکز کو بند کردیا جبکہ بھاری
جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تجارتی مرکز میں ایس او پیز اور بلدیہ کے ضوابط کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں جس کی بنیاد پر یہ ایکشن لیا گیا اور مرکز کو بند کردیا گیا، یہ کارروائی معمول کے دورے کے دوران کی گئی۔ بلدیہ کا کہنا ہے کہ تجارتی مرکز میں صحت کے حوالے سے ناقص انتظامات تھے جبکہ بلدیہ کا لائنسنس بھی موجود نہ تھا جس پر تفتیشی ٹیموں نے جرمانے کیے اور مالکان کو رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بارق میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر محمد مرزن نے خبردار کیا ہے کہ شہر بھر میں تفتیشی ٹیم دورے کررہی ہے، گزشتہ دنوں تفتیشی ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیاں پکڑیں اور جرمانے کیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر آگاہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں