کورونا ویکسین تیار، زندگی اگلے برس تک معمول پر آجائے گی، ویکسین بنانیوالے سائنسدانوں نے خوشخبری سنا دی

برلن (پی این آئی) کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والے ترک نژاد جرمن سائنسدان ڈاکٹر اوغور شاہین کا کہنا ہے کہ زندگی اگلے برس تک معمول پر آجائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوغور شاہین کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم گرما میں لوگوں کو ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی جس کے بعد کورونا وائرس کی ایک سے دوسرے

میں منتقلی کا خطرہ ٹل جائے گا اور زندگی اگلے موسم سرما سے معمول پر آجائے گی۔خیال رہے کہ اوغور شاہین جرمن فارما کمپنی بائیون ٹیک کے بانی ہیں، انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر امریکی کمپنی فائزر کے اشتراک سے کورونا وائرس کی ویکسین بنائی ہے جو 90 فیصد تک کامیاب ہے۔اس ویکسین کے بارے میں ماہرین یہ خدشات ظاہر کر رہے ہیں کہ گرم ممالک کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کو سٹور کرنے کیلئے منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوگا اور گرم ممالک میں نہ تو ایسے فریزر ہیں اور اگر ایسے فریزر موجود بھی ہوں تب بھی درجہ حرارت کو برقرار رکھنا بہت ہی مشکل کام ہوگیا۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کی ویکسین کو کم از کم درجہ حرارت پر سٹور کیا جاتا ہے جو کہ منفی 2 سے منفی 8 تک ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close