گلگت بلتستان الیکشن: حلقہ جی بی 12شگرمیں پی ٹی آئی رہنما نے بازی مار لی، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے والے انتخابی امیدواروں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، حلقہ جی بی 12شگر میں پی ٹی آئی کے راجہ اعظم خان 9 ہزار322 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے عمران ندیم7 ہزار663 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ غیرحتمی

غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی 12شگر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتیجہ آگیا۔ جس میں پی ٹی آئی کے راجہ اعظم خان 9 ہزار322 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 7 ہزار663 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر شگری 2573ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 24 میں سے 23 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اب تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی اورنتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف21، پیپلزپارٹی 23 اور مسلم لیگ ن کے21 امیدواروں سمیت الیکشن میں190آزاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا، اسی طرح مسلم لیگ کے 14، جے یوآئی ف 11، اسلامی تحریک7 اور پی ایس پی کے4، ایم کیوایم 3، مجلس وحدت المسلمین 3 اور جماعت کے 2 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ الیکشن میں 7 لاکھ 45 ہزار361 رجسٹرڈووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ان میں 4 لاکھ سے زائد مرد ووٹرز اور 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ضلع دیامر 4، ضلع گانچھے 3، ضلع غذر3، ضلع گلگت3،ضلع ہنزہ، اسکردو میں انتخابی حلقوں میں عوام میں انتخابی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close