جی بی الیکشن، مفاہمتی یادداشت سامنے آ گئی، ایم کیو ایم نے 2 نشستوں پر اپنے امیدوارتحریک انصاف کے حق میں دست بردار کرائے

کراچی(آئی این پی ) گلگت بلتستان انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر دو دن قبل دستخط کیے گئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایم کیو ایم

نے 2 نشستوں پر اپنے امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دست بردار کرائے، معاہدے پر دستخظ ایم کیو ایم کے امین الحق اور تحریک انصاف کے زلفی بخاری کی جانب سے کیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم نے مذکورہ دونوں نشستوں (اسکردو 1 اور دیامیر 1) پر تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ایم کیو ایم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام سے تحریک انصاف کے امیدواروں کی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close