گلگت الیکشن،پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ انتخابات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان دھاندلی کا واضح ثبوت

ہے۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وزرا کی گلگت بلتستان میں موجودگی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے ان حلقوں کے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو نااہل قرار دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوششیں دھاندلی کے خدشات کو درست ثابت کر رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close