اگلے 4 روز کن کن شہروں اور علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہو گا، محکمہ سوئی گیس نے خبردار کر دیا

کراچی(پی این آئی)اگلے 4 روز کن کن شہروں اور علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہو گا، محکمہ سوئی گیس نے خبردار کر دیا، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے آئندہ 4 روز کراچی میں گیس پریشر کم رہنے کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی شہباز اسلام کے مطابق کمپنی کو آر ایل این جی

پلانٹ سے گیس کی سپلائی گذشتہ رات سے معطل ہے۔ترجمان کے مطابق آر ایل این جی پلانٹ سے آئندہ 84 گھنٹے ضروری مرمت کے سبب گیس سپلائی بند رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سپلائی معطل ہونے سے لائن پیک متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے کراچی اور شہر کے اطراف کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا خدشہ ہے۔ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق کمپنی لوڈمینجمنٹ کے ذریعے گیس پریشر برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close