لاہور (پی این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کوشش ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن نہ ہو کیونکہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، سکولز کی بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 16 نومبر کو این سی او سی کی
میٹنگ ہوگی جس میں مشاورت سے فیصلے ہوں گے، کوشش ہے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہ ہو کیونکہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، سکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائے گا کیونکہ پہلے ہی طلبا کا ایک سال ضائع ہوچکا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے سختی کر رہے ہیں، لوگوں کو بار بار ماسک کے استعمال کا کہہ رہے ہیں، ہر شادی ہال کے باہر پولیس اہلکار تعینات نہیں کر سکتے، ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا شادی ہال مالکان کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں گے تو مریضوں کا بوجھ بھی کم ہوگا، 6 سے 7 ماہ کے دوران ہم نے بہت کچھ سیکھا، پنجاب میں آج 487 کورونا کیس سامنے آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں