نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عمل کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ کے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ نئے سیونگ سرٹیفیکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جس کا اطلاق رواں ماہ 16 نومبر

سے ہوگا ، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاہم پرانے اکاؤنٹس اس پابندی سے مستثںیٰ ہیں اور وہ بدستور چلتے رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ سیونگ اکاؤنٹس سے متعلق پابندی ان کی مکمل کمپیوٹرائزیشن تک برقرار رہے گی کیوں کہ ملک بھر کے جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی پاکستان اسٹیٹ بینک کے ساتھ آن لائن کمپیوٹرائزیشن شروع کر دی گئی ہے ، حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک بھر کے ڈاک خانوں کے ذریعے سے ہونے والی ترسیل زر کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھنا ہے۔دوسری طرف پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی ایف اے ٹی ایف نے فیصلہ سنا دیا، پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر پیش رفت دکھائی ہے، نام گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا، تفصیلات کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا جہاں بھارت کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا۔اس حوالے سے صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر واضح پیش رفت دکھاتے ہوئے کل 27 میں سے 21 ایکشن پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کیا ہے تاہم 6 پوائنٹس پر اب بھی مزید پیش رفت کی ضرورت ہے، اس لیے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت پاکستان فروری 2021تک گرے لسٹ میں رہے گا ، اگلے اجلاس سے پہلے چیک کرینگے کہ پاکستان 6 نکات پر موثر طریقے سے عملدرآمد کر رہا ہے یا نہیں کیوں کہ پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اوراسکی خواہش پائی جاتی ہے، حکومت پاکستان نےیقین دہانی کرائی ہے کہ ان پرعملدرآمد کرے گی، پاکستان نکات پرعملدرآمد سے متعلق ترقی کررہا ہے،جب پاکستان تمام 27نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کریگی جس کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں