حکومت نے کوروناوائرس کی دوسری لہر کے باوجود معاشی سرگرمیاں بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے کورونا وباء کے باعث معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار کو بند نہیں کیا جائے گا،کھانے پینے کی اشیاء ، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، مہنگائی موسمی ہے، جلد ختم ہوجائے گی۔انہوں

نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کا تعلق مانیٹری پالیسی سے ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی موسمی ہے۔کھانے پینے کی اشیاء ، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس محصولات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ کورونا وباء کے باعث معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار کو بند نہیں کیا جائے گا،معاشی سرگرمیوں میں ایس اوپیز پر عمل کروائیں گے۔ اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کورونا وباء کے بعد ہر کوئی ذکر کررہا ہے کہ ہمارے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں، صنعتوں میں تیزی آئی ہے، ہماری کرنسی مضبوط ہورہی ہے۔ میں سرکاری طور پر تصدیق نہیں کرسکتا لیکن یقین دلاتا ہوں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے جارہی ہے،اسی طرح کرنسی مضبوط ہونے سے امپورٹڈ چیزوں کی قیمتیں کم ہوجائیں گی ، آمدن اور اخراجات کا توازن مثبت ہوگیا ہے۔کرنٹ خسارے کو ہم نے دوسالوں میں کم کرکے مثبت کردیا ہے، مہنگائی عارضی چیز ہے، اس پر جلد قابو پالیں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ اب مدد مانگی جارہی ہے کہ جمہوری منتخب حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن کو شرم آنی چاہیے کہ وہ غیرجمہوری طریقے سے حکومت گرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے صفر سے جدوجہد شروع کی،22سال جدوجہد کی، آج مقبول ترین لیڈر ہیں۔پاکستان کا مستقبل عمران خان سے جڑا ہوا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وباء کے بعد ہر کوئی ذکر کررہا ہے کہ ہمارے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں، صنعتوں میں تیزی آئی ہے، ہماری کرنسی مضبوط ہورہی ہے۔ میں سرکاری طور پر تصدیق نہیں کرسکتا لیکن یقین دلاتا ہوں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے جارہی ہے،اسی طرح کرنسی مضبوط ہونے سے امپورٹڈ چیزوں کی قیمتیں کم ہوجائیں گی ، آمدن اور اخراجات کا توازن مثبت ہوگیا ہے۔کرنٹ خسارے کو ہم نے دوسالوں میں کم کرکے مثبت کردیا ہے، مہنگائی عارضی چیز ہے، اس پر جلد قابو پالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close