گلگت بلتستان الیکشن، ن لیگ نے 23نشستوں میں سے صرف کتنی نشستوں کیلئے امیدوار کھڑے کئے ہیں؟ حیران کن دعویٰ آگیا

گلگت (پی این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ن لیگ نے صرف 7 امیدوار کھڑے کیے ہیں، پھر بھی ان لوگوں کی باتیں سن کر حیرانگی ہوتی ہے، ابھی بتا رہا ہوں مریم اورنگزیب انتخابات کی اگلی صبح آ کر بیان دے گی کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر

برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ دعوے کر رہی ہے کہ وہ گلگلت بلتستان انتخابات میں فتح حاصل کرے گی، ان کی یہ باتیں سن کر حیرانگی ہوتی ہے۔فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے تو گلگلت الیکشن میں بیشتر نشستوں پر امیدوار ہی کھڑے نہیں کیے۔ کل 23 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جبکہ ن لیگ نے صرف 7 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ دیکھیں گے کہ انتخابات کی اگلی صبح مریم اورنگزیب آ کر کہے گی کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات (کل) ہونگے،پولنگ اسٹیشنوں پر امن و امان کے قیام کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سیکرٹری داخلہ محمد علی رندھاوا کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کو کورونا سے مخفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ،پولنگ عملے کو کورونا سے بچائو کے لئے ضروری حفاظتی سامان کا اجراء کر دیا گیا ،پولنگ عملے کو حفاظتی سامان کے آٹھ ہزار بیگ کی تقسیم کئے گئے ،حفاظتی سامان میں ماسک،گلوز، ہیڈ سینیٹائیزر،معلوماتی پوسٹر اور پلاسٹک فیس کور شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ووٹرز ایک دوسرے سے چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں گے۔ انتخابات کے حوالے سے گلوبل الیکشن آبزرورزنیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق 24حلقوں میں سے 1میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے اب 23حلقوں میں پولنگ ہوگی۔مجموعی طور ر330امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق 14سیاسی جماعتوں سے ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بھی شامل ہیں۔ان انتخابات کا انعقاد شیڈول کے مطابق18اگست کو ہونا تھا مگرکرونا وائرس کی وباء کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close