ساری جماعتیں یہاں ووٹ لینے کیلئے آئی ہیں، ہم کسی کے نعرے سے متاثر نہیں ہیں، ووٹ کس کو دیں گے؟ گلگت بلتستان کےشہریوں نے بتا دیا

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کے شہریوں کے کہا ہے کہ مریم نوازپسند، عمران خان نڈر لیڈر، ووٹ بلاول کو دیں گے، عمران خان نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے، گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ کام ن لیگ کے دور میں ہوئے، امین گنڈا پور کا ووٹوں کے بدلے نوٹوں کا نعرہ کرپشن کو

دعوت دینا ہے۔ نجی ٹی وی کے عوامی سروے میں گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن اس کو جتوایا جاتا ہے جو وفاق میں حکومت ہوتی ہے، کیونکہ کام اسی حکومت سے نکلتے ہیں۔پہلے مسلم لیگ ن کی حکومت تھی تو اس کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کی تھی تو اس کی یہاں حکومت تھی، لیکن ہم پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے۔ پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، عمران خان کا ویژن بھی اچھا ہے۔میں تمام جلسوں میں گیا لیکن مجھے تقریر مریم نواز کی لگی ہے۔ مریم نواز مجھے پسند ہے، عمران خان نڈر لیڈر ہے لیکن عمران خان کے نیچے سارے چور ہیں، چینی اور مرغی مہنگی ہوگئی ہے، بلاول بھٹو کہتا مہنگائی کو کم کریں گے۔عمران خان کو چاہیے مہنگائی کو کم کرے۔ عمران خان نے جو خواب دکھایا تھا وہ پورا نہیں ہوا،ہمیں لاکھوں نوکریوں اور لاکھوں گھر دینے کا کہا گیا تھا لیکن دعوے بس دعوے رہ گئے ہیں،مسلم لیگ ن نے زبردست کام کیے، تعلیم، صحت میں کام کیا، ہسپتال بنائے، سڑکیں بنائیں، واٹرسپلائی دی۔موجودہ حکومت نے جو صوبہ بنانے کا اعلان کیا ، وہ بھی پکا نہیں، گلگت میں سب سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ ن کو پڑیں گے۔ایک شہری نے کہا کہ میں کسی جماعت کے ساتھ نہیں ہے، جو کام کرے گا ، اس کو ووٹ دیں گے، ابھی تک کسی جماعت کے نمائندے نے یہاں کچھ نہیں کیا۔ اگر تھوڑے بہت کام ہوئے ہیں تو ن لیگ کے دور میں ہوئے ہیں۔ہمارے علاقے میں جو نمائندہ کام کرتا ہے اس کو ہم جتوائیں گے، یہ جلسے کچھ بھی نہیں ہیں۔کچھ نوجوانوں نے کہا کہ ساری جماعتیں یہاں ووٹ لینے کیلئے آئی ہیں، ہم کسی کے نعرے سے متاثر نہیں ہیں، گنڈا پور نے کہا کہ جتنے ووٹ دو گے اتنے نوٹ لو گے،یہ تو کرپشن کو دعوت دے رہے ہیں۔ اس لیے ہم آزاد امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close