امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی، افسوسناک خبر

لاہور(پی این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کرگئیں۔مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور پشاور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کو 11بجے دن ثمر باغ میں ادا کی جائیگی۔سینیٹر سراج الحق نے لاہور اور دیگر شہروں کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کی

صورتحال کے پیش نظر وہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ثمر باغ تشریف نہ لائیں۔امیر جماعت چند دنوں میں منصورہ پہنچیں گے اور وہیں پر اجتماعی دعا ہوگی۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے راہنما?ں ،ملک بھر سے سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close