ملک میں مہنگائی

ملک میں مہنگائی کی لہر، ذمہ دار موجودہ حکومت ہے یا پچھلی حکومتیں؟ عوام نے تازہ سروے میں فیصلہ سنا دیا

کراچی (پی این آئی) ملک میں مہنگائی کی لہر کے پیش نظر نجی ریسرچ کمپنی کے سروے میں عوام کی اکثریت نے مہنگائی کی ذمے داری وفاقی حکومت پر ڈال دی۔تفصیلات کے مطابق ریسرچ کمپنی آئپساس نامی ادارے کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی صورتحال کے حوالے سے عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا گیا ہے۔سروے کے دوران عوام سے سوال ۔

کیا گیا کہ ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کی اصل ذمے داری کس پر عائد ہوتی ہے؟اس سوال کے جواب میں عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف فیصلہ سنایا۔ سروے کے دوران ملک بھر کے 1 ہزار سے زائد افراد سے ان کی رائے پوچھی گئی۔ اس دوران 49 فیصد افراد نے مہنگائی کی اصل وجہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو قرار دیا، جبکہ 15 فیصد نے مہنگائی کی ذمے داری پچھلی حکومتوں پر ڈال دی۔

جبکہ 17 فیصد افراد نے صوبائی حکومتوں پر بھی مہنگائی کی ذمے داری ڈالی۔سروے کے دوران لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ وہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور یہ صورتحال ان کیلئے پریشان کن ہے۔جبکہ سروے نتائج کے مطابق صوبہ سندھ کی عوام مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو موقف ہے۔ کہ ملک میں جاری موجودہ مہنگائی کی لہر کی اصل ذمے دار گزشتہ حکومتیں ہیں۔ گزشتہ حکومتیں معیشت کو تباہ کر کے گئے۔ جس کے بعد تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے بعد مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ ان مشکل فیصلوں کی وجہ سے ہی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور یہی بات مہنگائی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بنی۔

ملک میں مہنگائی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close